فلم ’’گڈ نیوز‘‘ رواں سال 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

منگل 22 جنوری 2019 12:23

فلم ’’گڈ نیوز‘‘ رواں سال 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اکشے کمار کی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو رواں سال 6ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم رواں سال 6ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار اکشے کمار، کرینہ کپور خان، کیارا ایڈوانی اور دلجیت دوسنجھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے ہدایت کار راج مہتا ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 12:23:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :