ارجن کپور کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے تیاریاں شروع

منگل 22 جنوری 2019 12:23

ارجن کپور کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے تیاریاں شروع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘کی عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پانی پت‘‘ کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس میں اپنے کردار کی تیاری کے لئے اداکار ارجن کپور نہ صرف اپنا سر منڈوا چکے ہیں بلکہ اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے لئے سخت ورزش کرنا بھی شروع کر دی ہے۔ فلم میں اداکار سنجے دت اور کریتی سینن شامل ہیں جبکہ فلم رواں سال6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 12:23:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :