ایوش شرما نئی فلم کے لئے 15کلو تک وزن بڑھائیں گے

منگل 22 جنوری 2019 12:33

ایوش شرما نئی فلم کے لئے 15کلو تک وزن بڑھائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ایوش شرما نئی فلم کے لئے 15کلو تک وزن بڑھائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوش شرما کی ایک مراٹھی زبان کی فلم کا ہندی ریمیک ہے جس کے لئے انہوں نے اپنا وزن اور ڈولے بڑھانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم میں ان کا کردار ایک بھاری بھر کم جسامت کا حامل ہے جس کے لئے انہوں نے 10کلو تک اپنا وزن بڑھا لیا ہے لیکن ابھی مزید بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے لئے وہ نہ صرف روزانہ 2سے 3گھنٹے جم میں گزارتے ہیں بلکہ وہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ڈائٹ اور لال گوشت بھی لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 12:33:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :