مختلف برانڈز سے منسلک اہم ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، دیپیکا پڈوکون

منگل 22 جنوری 2019 14:42

مختلف برانڈز سے منسلک اہم ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے مخلتف برانڈز سے منسلک اہم ترین شخصیات کی فہرست میں تینوں خانز کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا ان کے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے امریکی فنانشل سروسز کمپنی ’’ڈوف اینڈ فلپس‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی مختلف برانڈز سے منسلک اہم ترین بھارتی شخصیات کی سالانہ فہرست میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال میرے لئے ذاتی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے بہت زیادہ خاص رہا ہے اور اہم ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے کیونکہ یہ ایک انعام ہے کہ لوگ آپ کے کام اور محنت کی قدر کرتے اور اسے مانتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:42:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :