انیل کپور نے مادھوری ڈکشت کے ساتھ 19سال کے بعد دوبارہ کام کرنے کو غیر معمولی قرار دے دیا

منگل 22 جنوری 2019 14:42

انیل کپور نے مادھوری ڈکشت کے ساتھ 19سال کے بعد دوبارہ کام کرنے کو غیر معمولی قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ 19سال کے بعد فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں دوبارہ کام کرنے کو جذباتی اور پیشہ وارانہ طور پر غیر معمولی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے ٹریلر لانچ پر فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ 19سال کے بعد دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی ایک دوسرے کے لئے غیر معمولی رہی ہے اور ایک ساتھ دوبارہ کام کرنا نہ صرف پیشہ وارانہ بلکہ جذباتی طور پر بھی زبردست رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے سیٹ پر ایک دن بھی مزاح کے بغیر نہیں گزرا۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:42:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :