’’ڈان ‘‘سلسلے کی فلم’’ڈان : دا فائنل چیپٹر ‘‘ تیسری اور آخری فلم ہونے کا امکان

منگل 22 جنوری 2019 14:52

’’ڈان ‘‘سلسلے کی فلم’’ڈان : دا فائنل چیپٹر ‘‘ تیسری اور آخری فلم ہونے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی ’’ڈان ‘‘سلسلے کی فلم’’ڈان : دا فائنل چیپٹر ‘‘ تیسری اور آخری فلم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ڈان : دا فائنل چیپٹر ‘‘ 2006ء اور 2011ء میں بنائی گئی فلم ’’ڈان ‘‘ سلسلے کی تیسری ہے جس میں اداکار شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن فلم میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کام نہیں کر رہیں جبکہ فلم میں پہلی بار فرحان اختر پولیس کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور اس سلسلے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ’’ڈان‘‘ سلسلے کی آخری فلم ہو گی لہذا فلم ساز اسکا اختتام اہم کلائیمیکس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے فلم کی کہانی میں بہت زیادہ تبدیلی کی گئی ہے تاہم فلم ابھی پری پروڈکشن مراحل میں ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:52:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :