جھانوی کپور کا ’’سارا جی ‘‘پکارنے پر صحافی کو مسکرا کر جواب

منگل 22 جنوری 2019 14:52

جھانوی کپور کا ’’سارا جی ‘‘پکارنے پر صحافی کو مسکرا کر جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے صحافی کے انہیں سارا جی پکارنے پر مسکرا کر جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور کو اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو ’’ووگ بی ایف ایف ‘‘ کا فوٹو شوٹ مکمل کرانے کے بعد باہر آنے پر صحافی نے انہیں سارا جی کہہ کر پکارا جس کے جواب میں جھانوی کپور نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے جان بوجھ کے بولا ہے‘‘۔ بعد ازاں جھانوی کپور نہ صرف مسکراتی رہیں بلکہ اپنے مداحوں کے تصاویر بھی بنوائیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:52:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :