فلم ’’ ٹو ٹل دھمال‘‘ میں اداکار سنجے دت کے کام نہ کرنے پر افسوس ہے، اندارا کمار

منگل 22 جنوری 2019 14:56

فلم ’’ ٹو ٹل دھمال‘‘ میں اداکار سنجے دت کے کام نہ کرنے پر افسوس ہے، اندارا کمار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ کے فلمساز اندارا کمار کا کہنا ہے کہ فلم ’’ ٹو ٹل دھمال‘‘ میں اداکار سنجے دت کے کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز اندارا کمار کا فلم ’’دھمال‘‘ کے ٹریلر لانچ پر کہنا تھا کہ ان کو فلم ’’ٹو ٹل دھمال‘‘ میں اداکار سنجے دت کا مصروفیت کے باعث کام نہ کرنے پر افسوس ہے اور اگروہ فلم میں ہوتے تو ان کو کام کرنے کا مزید مزہ آتا۔ فلم ’’ٹو ٹل دھمال‘‘ میںاجے دیوگن مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال 22فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:56:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :