ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں‘نند شویتا بچن

ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا اسکے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں

بدھ 23 جنوری 2019 12:06

ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں‘نند شویتا بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا کی کس عادت سے سخت نفرت ہے۔بھارتی میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘میں کھل کر بات کی ہے۔شو کے دوران کرن جوہر نے شوئیتا سے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے۔ کرن کے سوال کے جواب میں شوئیتا نے کہاکہ ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریا کی اسی عادت سے نفرت ہے جب کہ انہیں اپنی بھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اس کے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 12:06:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :