ثانیہ مہوترا کی ’’دل ڈوبا‘‘ پر ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

ثانیہ مہوترا کی ’’دل ڈوبا‘‘ پر ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ مہوترا نے اداکار اکشے کمار اور ایشوریہ کے گانے ’’دل ڈوبا‘‘ پر ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ثانیہ مہوترا نے حال ہی ایک ڈانس وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اپنے کوریوگرافر شازب شیخ کے ساتھ 2004ء میں بنائی گئی فلم ’’خاکی‘‘ میں اداکار اکشے کمار اور ایشوریہ رائے بچن پر فلمائے گئے گانے ’’دل ڈوبا‘‘ پر رقص کرتی ہوئی دکھائی گئی ہیں۔ ثانیہ ملہوترا کی فلم ’’فوٹوگراف‘‘ رواں سال 8مارچ کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/01/2019 - 12:20:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :