کسی کو بھی اپنی بیوی کا نام فلم میں استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، بونی کپور

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

کسی کو بھی اپنی بیوی کا نام فلم میں استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، بونی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ کے ہدایتکار بونی کپور کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو بھی ان کی آنجہانی بیوی سری دیوی کا نام کسی بھی فلم میں استمعال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق ہدایتکار بونی کپور نے ملیالم فلم ’’سری دیوی بنگلو‘‘ میں ان کی بیوی کا نام استعمال کرنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ہرگز برداشت نہیں کریں ان کی بیوی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا نام کسی بھی فلم یا کردار میں استعمال کیا جائے اور ان کی زندگی سے منسلک کوئی واقعہ فلم کا حصہ بنے۔

وقت اشاعت : 23/01/2019 - 12:20:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :