فلم ساز اور مصنف ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بہتر طور پر اپنے کام کی عکاسی کر سکتے ہیں،ارشد وارثی

بدھ 23 جنوری 2019 13:41

فلم ساز اور مصنف ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بہتر طور پر اپنے کام کی عکاسی کر سکتے ہیں،ارشد وارثی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ فلم ساز اور مصنف ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بہتر طور پر اپنے کام کی عکاسی کر سکتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک فلم ساز اور مصنف ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں آزادانہ طور پر اپنے کام کو پیش کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک مصنف فلم کی کہانی میں اپنے خیالات کا اظہار بہت محدود حد تک کرتا ہے اور وہ اپنے خیا لات کی عکاسی آزادانہ طور پر نہیں کرپاتا اور یہی حال ایک فلم ساز کا بھی ہے جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میںکام کی آزادی خوش آئند ہے۔ اداکار ارشد وارثی فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ میں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم 22فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 13:41:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :