کامیڈین امان اللہ کے صاحبزادے امانت علی نے ٹی وی پر گلوکاری کا آغاز کر دیا

بدھ 23 جنوری 2019 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) اسٹیج کے کنگ آف کامیڈین امان اللہ کے بڑے صاحبزادے امانت علی نے ٹی وی پر بھی گلوکاری کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امانت علی موسیقار ایم ارشد کے شاگر ہیں اور بھارتی لیجنڈ اداکار کشتور کمار کو کاپی کرنے میںمہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے فلموں میں گانے کے بعد ٹی وی پر بھی پرفارمنس دینا شروع کر دی ہے ۔ امانت علی آج کل ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں بطور گلوکار شرکت کررہے ہیں اور وہ ہر شو میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہیں ۔اسی وجہ سے انکی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/01/2019 - 13:57:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :