فنکاروں کا وظیفہ دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجا ب اسمبلی میں جمع

بدھ 23 جنوری 2019 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے فنکاروں کا وظیفہ دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجا ب اسمبلی میں جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارد اد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مستحق اور معمر فنکاروظیفے بند ہونے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہو گے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ قائم کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی یہ سپورٹ فنڈ بند کردیا ہے۔سابق حکومت نے 2012میں فنکاروں کیلئے وظیفے مقرر کیے ۔اس فنڈ کے تحت کیٹیگریزکے لحاظ سے فنکاروں کی مالی امداد کی جاتی تھی جس میں 25ہزار سے 5ہزار تک وظیفہ دیا جاتا تھا ۔لیکن اب موجودہ حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بے روزگار اور سینئر فنکاروں فاقو پر مجبور ہو گے ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈکو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ مستحق فنکاروں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رہ سکے۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 16:37:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :