شوبز میں اچھی فیملیوں کی لڑکیوں ور لڑکوں کا آنا خوش آئند بات ہے ‘بشریٰ انصاری

بدھ 23 جنوری 2019 18:10

شوبز میں اچھی فیملیوں کی لڑکیوں ور لڑکوں کا آنا خوش آئند بات ہے ‘بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں اچھی فیملیوں کی لڑکیاںا ور لڑکے آرہے ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کسی دور میں ٹی وی پر کام کرنے معیوب تصور کیا جاتا تھا اور کسی بھی اداکارہ کو ڈرامے میں کام کرنے کے لئے گھر والوں کی منتیں کرنی پڑتی تھیں مگر گھر والے راضی نہیں ہوتے تھے کہ یہ اچھا کام نہیں لیکن آج حالات بدل چکے ہیں اور اچھی فیملیوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی دنیا میں آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں جتنے اداکار متعارف ہوئے ہیں اتنے پچھلے پچاس سالوں میں بھی ٹی وی پر نہیں آئے اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لوگ اب اپنے بچوں کو خود اس شعبے کی طرف لانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ اداکار کا بیٹا بھی اداکار ہی بنے ،اپنے بچوں کو انکی مرضی کے مطابق پسندیدہ شعبے میں جانے کی اجازت دیں ۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 18:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :