ہمارا مصور سماج کی خدمات کا آرز ومند ہے‘توقیرناصر

فن پارے زندگی کے پہلوؤں کو دیکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں‘چیئرمین الحمراء

بدھ 23 جنوری 2019 18:40

ہمارا مصور سماج کی خدمات کا آرز ومند ہے‘توقیرناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام صبا ہشام کے فن پاروں پر مبنی تین روزہ نمائش کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں آویزاں فن پاروں میںزندگی کے جو پہلوؤں نمایاں کئے گئے ہیں ان پر کام کرنے کی سماج کو بہت ضرورت ہے،انھوں نے صبا ہشام کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امید کے رحجان کو پھیلا نا نیکی ہے،فن پارے زندگی کے پہلوؤں کو دیکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،ہمارا مصور سماج کی خدمات کا آرز ومند ہے۔واضح رہے نمائش میں صبا ہشام کے 30فن پارے آویزاں کیئے گئے ہیں جسے دیکھنے والوں کی بڑی تعداد پسند کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2019 - 18:40:50