پاکستانی قوم کو قربانیوں کے بدلے میں خالی دعوئوں اور وعدوں کے سوا انہیں کچھ نہیں ملا ‘سخاوت ناز

قوم نے ستر سالوں سے اپنے لیڈروں کے وعدوں پر اعتماد کیا مگر ہر بار دھوکہ دیا گیا،اب یہ مذاق بند ہو جانا چاہیے

جمعرات 24 جنوری 2019 12:45

پاکستانی قوم کو قربانیوں کے بدلے میں خالی دعوئوں اور وعدوں کے سوا انہیں کچھ نہیں ملا ‘سخاوت ناز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ٹی وی اور اسٹیج کے مقبول اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پچھلے ستر سالوں سے قربانیاں دیتی آرہی ہے اور بدلے میں خالی دعوئوں اور وعدوں کے سوا انہیں کچھ نہیں ملا جو بھی آیا اس نے غربت ختم کرنے کی بات کی لیکن بد قسمتی سے غربت تو ختم نہیں ہوئی مگر غریب ضرور ختم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے ستر سالوں سے اپنے لیڈروں کے وعدوں پر اعتماد کیا مگر ہر بار ہمیں دھوکہ دیا گیا ۔اب قوم کے ساتھ یہ مذاق بند ہو جانا چاہیے ۔سخاوت ناز نے کہاکہ مجھے ہر حکومت کے وعدوں پر یقین رہا ہے اور موجودہ حکومت کے وعدوں پر بھی یقین ہے کہ وہ ضرور ملک کے غریبوں کی تقدیر ضرور سنوارے گی اور ہم ترقی کے نئے دور میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ قوم نے موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ پوری ہوں۔
وقت اشاعت : 24/01/2019 - 12:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :