اکشے کمار اور کرینہ کپور خان کی فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کی عکسبندی شروع

جمعرات 24 جنوری 2019 13:22

اکشے کمار اور کرینہ کپور خان کی فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کی عکسبندی شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور کرینہ کپور خان نے فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ہدایت کار راج مہتا کی فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کی منفرد انداز میں عکسبندی شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والے ’’10ایئر چیلنج‘‘ کو قبول کرتے ہوئے اپنی اور کرینہ کپور کی 2009ء میں ریلیز کی گئی فلم ’’کم بخت عشق‘‘ کے ایک منظر اور فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2009ء کے بعد 2019ء میں فلم ’’گڈ نیوز ‘‘ تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

وقت اشاعت : 24/01/2019 - 13:22:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :