اداکارہ سارا علی خان نے جھانوی کے ساتھ اپنے موازنے کو مکمل مذاق قرار دے دیا

جمعرات 24 جنوری 2019 14:30

اداکارہ سارا علی خان نے جھانوی کے ساتھ اپنے موازنے کو مکمل مذاق قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان نے ان کے اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ موازنہ کو مکمل مذاق قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان سے ایک انٹرویو میں ان کا اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں سارا نے کہا کہ جھانوی کپور بہت اچھی اداکارہ ہیں اور ہم دونوں کے درمیان موازنہ بالکل مذاق ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اور جھانوی کی تصاویر کے مجموعہ اور ’’ان میں سے کون بہتر ہے‘‘ کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھانوی کپور کے کام کی عزت کرتی ہیں اور ان لوگوں کی بھی جو ان تصویروں کا مجموعہ بناتے اور اس سے کمائی کرتے ہیں، لہذا کبھی مجھے پسند کیا جاسکتا ہے اور کبھی جھانوی کو۔
وقت اشاعت : 24/01/2019 - 14:30:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :