سیف علی خان بیٹی سارا کی میڈیا پرغیر معمولی تشہیر سے پریشان

فلم’ ’کیدرناتھ‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی سارا علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں

جمعہ 25 جنوری 2019 11:50

سیف علی خان بیٹی سارا کی میڈیا پرغیر معمولی تشہیر سے پریشان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2019ء) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔بالی ووڈ میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی سارا علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو مزید پروان چڑھانے میں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔

اور یہ سب کچھ سارا کی اداکاری اور اٴْن کے حسن کا سحر ہی تھا جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کئی نامور ہدایت کار سارا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کر بیٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میڈیا پر سارا خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کو غیر معمولی توجہ ملنے کی وجہ سے اٴْن کے والد سیف علی خان بھی عاجز آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی جانب سے حد سے زیادہ توجہ ملنے پر نا خوش ہیں کیوں کہ سارا نے ابھی محض دو ہی فلمیں کی ہیں لیکن اٴْن کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔

سیف علی خان پہلے ہی سارا سے میڈیا کی غیر معمولی توجہ پر بات کر چکے ہیں تاہم انہوں نے تمام معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ سارا پرچھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قطعاً اٴْن روایتی والد کی طرح نہیں جواپنے بچوں پر زبردستی دباؤں ڈال کر کوئی فیصلہ کرنے کا کہیں۔واضح رہے کہ بونی کپور بھی بیٹی جھانوی کو سارا علی خان کے مقابلے میں میڈیا کی کم توجہ ملنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ انہوں نے جھانوی کو تشہیری ٹیم کو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/01/2019 - 11:50:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :