اداکارہ نہیں بلکہ خلا باز بنناچاہتی تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا‘پوجا بھٹ

اداکارہ کی 18سال بعد فلمی سکرین پر واپسی ‘ فلم ’’سڑک 2‘‘ 25 مار چ2020 ء کو ریلیز کی جائیگی

اتوار 27 جنوری 2019 11:20

اداکارہ نہیں بلکہ خلا باز بنناچاہتی تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا‘پوجا بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2019ء) بالی ووڈاداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ خلا باز بنناچاہتی تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا، سب جانتے ہیں کہ کیا ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں پوجا بھٹ کاکہناتھاکہ 18 سال بعد فلم ’’سڑک 2‘‘ کیساتھ فلمی سکرین پر واپسی کرتے وہ ایک ایسا ہی کردار نبھانے جارہی ہیں، جو ان کی عمر کا ہی ہو گا۔ انہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ میں نے اداکاری کو خیرباد تو کہہ دیا تھا لیکن ایک اداکار ہمیشہ اداکار ہی رہتا ہے ۔ فلم ’’سڑک 2‘‘ 25 مار چ2020 کو ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 27/01/2019 - 11:20:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :