ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ اب 8 فروری کو ریلیز کی جائے گی

پیر 28 جنوری 2019 11:43

ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ اب 8 فروری کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے جو اب آئندہ ماہ 8 کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار بھوشن پٹیل کی ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ اس سے قبل رواں سال 11جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا کر 8 فروری کر دی گئی ہے جس میں اداکارہ نرگس فخری، سچن جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی عکسبندی انگلینڈ کے علاقے سسیکس کے کاسل گورنگ میں کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 11:43:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :