فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں کی جائے گی

پیر 28 جنوری 2019 11:43

فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر کی فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا کی گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے باعث فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی ٹیم نے 2 ماہ کے لئے بریک لے لیا جس کے بعد اب فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں جزائر انڈمان و نکوبار پرکی جائے گی جبکہ فلم کے چند مناظر کی عکسبندی ممبئی میں بھی کی جائے گی۔ فلم میں اداکار فرحان اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔ شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 11:43:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :