اداکارہ سنی لیون پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں

بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز اداکارہ نے سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا

پیر 28 جنوری 2019 11:53

اداکارہ سنی لیون پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لیں گی۔بھارتی میڈیا کو اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا چونکہ انکا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے لہٰذا انکی خواہش ہے کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہیتاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے جانی جاتی ہیں۔بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز انھوں نے سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 میں اداکاری کی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لچا ہے اور مستی زادے شامل ہیں، اداکارہ بالی وڈ فلموں میں آئٹم سانگز بھی کرتی رہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 11:53:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :