سیف علی خان کی فلم ’’لو آج کل 2‘‘میں بیٹی سارا علی خان کے ساتھ کام کرنے بارے خبروں کی تردید

پیر 28 جنوری 2019 13:42

سیف علی خان کی فلم ’’لو آج کل 2‘‘میں بیٹی سارا علی خان کے ساتھ کام کرنے بارے خبروں کی تردید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ’’لو آج کل‘‘ کے سیکوئل میں اداکارہ سارا علی خان اور کارتک آریان مرکزی کردار ادا کریں جبکہ اداکار سیف علی خان بھی فلم کا حصہ ہوں لیکن اداکار سیف علی خان نے فلم کا حصہ ہونے کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل بھی سچ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 13:42:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :