فلم’’ رام لکھن ‘‘کو30 سال مکمل ، مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کا خوشی کا اظہار

پیر 28 جنوری 2019 13:55

فلم’’ رام لکھن ‘‘کو30 سال مکمل ، مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کا خوشی کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) بالی وڈ کی فلم’’ رام لکھن ‘‘کو30سال مکمل ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ رام لکھن ‘‘ کو 30سال مکمل ہونے پر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اداکار انیل کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا انسٹا گرام میں فلم کے گانے ’’ اے جی او جی‘‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس فلم سے بہت سی یادیں جڑی ہیں جبکہ اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کو اس فلم کا حصہ ہونے ہر فخر ہے اور آج وہ فلم انڈسٹری میں جس مقام پر کھڑے ہیں اس فلم کی بدولت ہے۔

اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 30 سال بعد فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے،فلم 22 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 13:55:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :