’’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ لوگوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب

مجموعی طور پر فلم نے ریلیز کے دوسرے اور تیسرے دن اچھی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 29 جنوری 2019 11:51

’’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ لوگوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) بولی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔اس فلم کی تیاری 2015 سے کی جا رہی تھی اور اس کی شوٹنگ 2016 سے شروع کرکے 2018 کے اختتام تک مکمل کی گئی تھی۔جہاں اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا رہا تھا، وہیں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران خود کنگنا رناوٹ بھی ایکشن مناظر شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔

اس فلم کی شوٹنگ اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی، جب کنگنا رناوٹ نے فلم کی ہدایت کاری بھی قبضہ کرلیا تھا۔تاہم اب فلم کو طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا اور فلم ابتدائی تین اندر کے شائقین کو جھانسہ دینے میں کامیاب گئی۔

(جاری ہے)

’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو رواں ماہ 25 جنوری کو بھارت بھر سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔فلم کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا اور یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

تاہم فلم نے ریلیز کے پہلے دن اندازوں سے کم کمائی کرکے سب کو مایوس کردیا تھا۔لیکن مجموعی طور پر فلم نے دوسرے اور تیسرے دن اچھی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے والی وہ پہلی فلم ہے جس کا مرکزی کردار خاتون پر مبنی ہے۔اگرچہ ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی کسی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کا اعزاز پہلے بھی کنگنا رناوٹ کی ’تنو ویڈس منو‘ کو حاصل تھا۔

تاہم اب کنگنا رناوٹ کی نئی فلم نے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ نے مجموعی طور پر ابتدائی تین دن کے اندر 40 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔یوں یہ فلم کسی بھی خاتون کے مرکزی کردار والی وہ پہلی فلم بن گئی، جس نے پہلے ہفتے کے اختتام پر اتنی ریکارڈ کمائی کی۔
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 11:51:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :