فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں میرا کردار وقت سے آگے دکھایا گیا، کرینہ کپور خان

بدھ 30 جنوری 2019 14:02

فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں میرا کردار وقت سے آگے دکھایا گیا، کرینہ کپور خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں ان کا کردار وقت سے آگے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اگر کرن جوہر فلم ’’کی3 جی‘‘ کا ریمیکس بناتے ہیں تو آپ کے کردار ’’پو‘‘ کے لئے کون سی اداکارہ موزوں رہے گی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس جیسی فلم دوبارہ نہیں بنائی جا سکتی اور نہ ہی ان کے کردار ’’پو‘‘ کے ساتھ کوئی اور اداکارہ انصاف کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی اداکارہ نے ایسا کردار ادا نہیں کیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ کردار وقت سے آگے دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک مغرور لڑکی اپنے متعلق فخریہ انداز میں بات کرتی ہے اور تعریف وصول کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2019 - 14:02:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :