ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کا بھی ’’باپ ‘‘ ہو گا، نوازالدین صدیقی

بدھ 30 جنوری 2019 14:30

ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کا بھی ’’باپ ‘‘ ہو گا، نوازالدین صدیقی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کا دوسرا سیزن پہلے سیزن سے بھی زیادہ دلچسپ یعنی اس کا بھی ’’باپ ‘‘ ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کا بھی ’’باپ ‘‘ ہو گا جو رواں برس جون اور اگست کے درمیان ریلیز ہو سکتا ہے اور دوسرا سیزن دیکھنے کے بعد آپ اس کا پہلا سیزن کو بھول جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ جب انوراگ کشیپ میرے ساتھ کام کرتے ہیں تو وہ میری عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو باہر لانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں اور بطور اداکار مجھے کرداروں کے ساتھ خود کو الجھانا پسند ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2019 - 14:30:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :