شردھا کپور ایک ہی وقت میں ’’چھچھورے ‘‘ کی عکسبندی اور ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئے رقص کی تربیت اور ریہرسلز میں مصروف

جمعرات 31 جنوری 2019 12:57

شردھا کپور ایک ہی وقت میں ’’چھچھورے ‘‘ کی عکسبندی اور ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئے رقص کی تربیت اور ریہرسلز میں مصروف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم ’’چھچھورے ‘‘ کی عکسبندی کے دوران ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئے رقص کی تربیت اور ریہرسلز میں بھی مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور ان دنوں فلم ’’چھچھورے‘‘ کے چند مناظر کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں رقص کی تربیت اور ریہرسلز کے لئے بھی روزانہ وقت نکالتی ہیں اور اس کے لئے وہ ڈانس کے 5نئے انداز سیکھ رہی ہیں اور اس کی روزانہ 3گھنٹے تک ڈانس ریہرسلز کرتی ہیں تاکہ وہ فلم میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کر سکیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2019 - 12:57:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :