فلم ’’لک بائے چانس‘‘ کی ریلیز کو 10سال مکمل

جمعرات 31 جنوری 2019 12:57

فلم ’’لک بائے چانس‘‘ کی ریلیز کو 10سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) بالی وڈ فلم ’’لک بائے چانس‘‘ کی ریلیز کو 10سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زویا اختر نے بطور ہدایت کارہ پہلی فلم ’’لک بائے چانس‘‘ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم کی ریلیز کو 10سال مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی پروڈکشن میں بنائی گئی فلم کی کاسٹ میں فرحان اختر، کنکونا سین شرما، رشی کپور، ایلی خان، ڈمپل کپاڈیا، جوہی چاولہ، ریتک روشن اور سنجے کپور شامل ہیں۔ زویا اختر کی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘ 14فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/01/2019 - 12:57:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :