سونم کپورکی فلم ’’منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کی انوکھی شرط

جمعرات 31 جنوری 2019 14:04

سونم کپورکی فلم ’’منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کی انوکھی شرط
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کی خواہش کے ساتھ انوکھی شرط بھی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے انہیں ’’منا بھائی ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم میں کاسٹ کرنے بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں فلم کی پیشکش کی گئی تو وہ ضرور فلم ’’منا بھائی 3‘‘ کا حصہ بننا چاہیں گی لیکن اس کے لئے شرط ہیکہ ان کا فلم میں مرکزی کردار ہو اور فلم کا نام تبدیل کرکے ’’منی بہن ‘‘رکھا جائے۔

وقت اشاعت : 31/01/2019 - 14:04:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :