فلم سنسر بورڈ میرے دل اور ذہن کا ترجمان ہے، پوجا بھٹ

جمعرات 31 جنوری 2019 14:04

فلم سنسر بورڈ میرے دل اور ذہن کا ترجمان ہے، پوجا بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ بھارتی فلم سنسر بورڈ ان دل اور ذہنکا ترجمان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پوجا بھٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے جمالیاتی حسن اور خوبصورتی ہونے کے باوجود اپنی فلموں میں خواتین کیکبھی ناقابل اعتراض انداز میں عکاسی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے وہ بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں آئی ہیں انہیں بصری شعور کی طاقت کا احساس ہوا ہے کہ کیسے یہ ہمارے ذہن اور سوچ کو تقویت دیتا ہے لہذا وہ ہمیشہ پہلے اپنی سوچ یا ضرورت کا خیال رکھتی ہیں اور پھر دنیا کو دیکھاتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم سنسر بورڈ ان دل اور ذہنکا ترجمان ہے کیونکہ جب تک میرا دل اور دماغ ایک چیز کو قبول نہیں کرتا میں کیسے دنیا کو دکھا سکتی ہوں لہذا شائقین یہ کہہ سکتے ہیں کہ میری فلموں میں خواتین کو گلیمرس یا بولڈ کردار میں دکھایا جاتا ہے لیکن ناقابل اعتراض انداز میں کبھی نہیں دکھایا جاتا۔
وقت اشاعت : 31/01/2019 - 14:04:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :