دیپیکا پڈوکون جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول کی نئی چیئرپرسن مقرر،

اپنی تعیناتی کو بڑی ذمہ داری قرار دے دیا

جمعرات 31 جنوری 2019 14:44

دیپیکا پڈوکون جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول کی نئی چیئرپرسن مقرر،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول کی نئی چیئرپرسن منتخب ہونے کو بہت بڑی ذمہ داری قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان کی اہلیہ و فلم سازکرن رائو کے فلمی مصروفیت کے باعث انکار کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول کی نئی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون نے بطور چیئر پرسن اپنی تعیناتی کو ایک بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مامی کے وژن پر یقین رکھتی ہیں اور فلم بینوں اور فلموں کے لئے حقیقی جذبہ رکھنے والے تخلیق کاروں پر مشتمل کمیونٹی بنانا ہمارا عزم ہے۔ فلم ساز کرن رائو نے دیپیکا پڈوکون کو نئی چیئرپرسن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے
وقت اشاعت : 31/01/2019 - 14:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :