بالی وڈ کی فلم’ ’ لکا چھپی‘ ‘یکم مارچ کو ریلیز ہو گی

فلم میں مرکزی کردار کرتی سنن اور کارتھک آریان جلوہ گر ہورہے ہیں

جمعہ 1 فروری 2019 11:55

بالی وڈ کی فلم’ ’ لکا چھپی‘ ‘یکم مارچ کو ریلیز ہو گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) بالی وڈ کی ہنستی مسکراتی فلم’ ’ لکا چھپی‘ ‘یکم مارچ کو ریلیز ہو گی-فلم کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو انجان شہر میں سر چھپانے کے لیے انوکھا منصوبہ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

جھوٹ موٹ کی شادی رچا کر زندگی گزارتے ہیں لیکن پھر قدم قدم پرمشکلات پیش آتی ہیں۔فلم میں مرکزی کردار کرتی سنن اور کارتھک آریان جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کے ہر منظر میں لوٹ پوٹ کرتی دلچسپ کہانی پر مبنی فلم دیکھنے والوں کو بھی ضرور پسند آئے گی۔ہدایتکار لکشمن اوتیکر اور پروڈیوسر دنیش ویجن کی فلم’’ لکا چھپی‘‘ یکم مارچ کو سینما گھروں کو زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 01/02/2019 - 11:55:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :