انیل کپور اور سونم کپور کی فلم’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی

امید ہے فلم دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیگی، کامیابی کیلئے پرامید ہیں، انیل کپور

ہفتہ 2 فروری 2019 11:36

انیل کپور اور سونم کپور کی فلم’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور بیٹی سونم کپور کی نئی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ۔

(جاری ہے)

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور سکرین پرساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار رائو بھی شامل ہیں۔دونوں باپ بیٹی فلم کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں اور کہا ہے کہ امید ہے فلم دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیگی۔

وقت اشاعت : 02/02/2019 - 11:36:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :