معروف امریکی پاپ گلوکارہ ماریہ کیری کا عالمی دبائو کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو

ہفتہ 2 فروری 2019 11:46

معروف امریکی پاپ گلوکارہ ماریہ کیری کا عالمی دبائو کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دبائو کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح شدید دبائو اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے انقلابی وژن 2023ء کے تحت جہاں خواتین کو کئی حقوق حاصل ہوگئے وہیں فنون لطیفہ کے میدان میں بھی کئی روایت شکن تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی ایک مثال امریکی پاپ گلوکارہ کی میوزکل کنسرٹ میں پرفارمنس دینا ہے۔امریکی گلوکارہ کو کنسرٹ سے پہلے سعودی عرب میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی خواتین، صحافی اور شاہی خاندان کے ناقد علماء کی گرفتاری پر شو کو منسوخ کرنے کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کافی دبائو کا سامنا تھا۔
وقت اشاعت : 02/02/2019 - 11:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :