ْبدقسمتی سے اب پی ٹی وی سے نیا ٹیلنٹ آنا بند ہو گیا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ‘حدیقہ کیانی

جتنے بھی بڑے گلوکار گزرے ہیں انہیں ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی کے پلیٹ فارم نے متعارف کروایا

پیر 4 فروری 2019 13:03

ْبدقسمتی سے اب پی ٹی وی سے نیا ٹیلنٹ آنا بند ہو گیا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ‘حدیقہ کیانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی بڑے گلوکار گزرے ہیں انہیں ریڈیو پاکستان کے ساتھ پی ٹی وی کے پلیٹ فارم نے متعارف کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ٹی وی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بڑے بڑے نامور گلوکاروں کو پی ٹی وی پر گانے کا موقع دیا جنہوںنے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں دھوم مچا دی جن میں مہدی حسن ، استاد امانت علی خان ، استاد فتح علی خان،ریشماں ،غلام علی ،شوکت علی ،عالم لوہار ،نصرت فتح علی خاں ،ملکہ بخراج اور تارا سید سمیت بے شمار گلوکار ہیں جبکہ میرے ہم عصروں میں شبنم مجید ،حمیرا چنا ،شازیہ منظور ،حمیرا ارشد ،ندا فیض ،سائرہ نسیم ،ابرار الحق ،سجاد علی ،علی حیدر ،راحت فتح علی خاں ،جواد احمد ،انور رفیع جیسے گلوکار شامل ہیں ۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ اگر آج ہم گلوکار اس مقام پر ہیں تو اس میں پی ٹی وی کا سب سے بڑا ہاتھ ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بدقسمتی سے اب پی ٹی وی سے نیا ٹیلنٹ آنا بند ہو گیا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔
وقت اشاعت : 04/02/2019 - 13:03:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :