پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،

انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ‘احسن خان فنکاروں پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیا جائے جو پوری دنیا میں جا کر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم اجاگر کرے‘گفتگو

پیر 4 فروری 2019 13:03

پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں بے اثر ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برما ،فلسطین ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر اس طرح کے مظالم کیے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانیت لرز جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پچھلی کئی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل نہیں ہو رہا ہے اور بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے کشمیر پر کوئی رائے شماری کرانے سے کنی کتراتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بیان بازی کر کے اپنے اندر کا دکھ بیان کردیتے ہیں اس حوالے سے میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ فنکاروں پر مشتمل ایک وفد تشکیل دے جو پوری دنیا کے ممالک میں جا کر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اجاگر کرنے کے ساتھ دنیا بھر کی حمایت بھی حاصل کر سکے ۔احسن خان نے کہا کہ کسی اور کمیونٹی پر کوئی بھی حرف آئے تو پوری دنیا چیخ اٹھتی ہے مگر جب مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جائیں تو سب کے کان اور زبانیں بند ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2019 - 13:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :