شاہ رخ کا ’’کافی ود کرن‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

ْ شاہ رخ اور کرن جوہر کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں جسے دونوں سٹارز ختم نہیں کرنا چاہتے

منگل 5 فروری 2019 11:50

شاہ رخ کا ’’کافی ود کرن‘‘ کا حصہ بننے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘ کا حصہ بننے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان پروڈیوسرکرن جوہرکے مشہورومعروف پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے ہرسیزن کا حصہ بنتے تھے اور اپنی کسی نہ کسی بات اورانکشاف سے خبروں کی زینت بھی بنے رہتے تھے، اس بار انہوں نے شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

شاہ رخ دو وجوہات کی بنا پر شو کا حصہ نہیں بننا چاہتے ،پہلی بات یہ ہے کہ کنگ خان کی مسلسل فلاپ فلموں کے باعث وہ اپنے کیرئیر اور آنے والی فلموں پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں جسے دونوں سٹارز ختم نہیں کرنا چاہتے۔
وقت اشاعت : 05/02/2019 - 11:50:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :