محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے کا فلسفہ غلط ہے ‘ماہرہ خان

عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا

منگل 5 فروری 2019 13:50

محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے کا فلسفہ غلط ہے ‘ماہرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ محبت لفانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً اً انسان میں موجود ہوتاہے ، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ فلسفہ غلط ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری لوک داستانوں کے کردار ہیر رانجھا ، سسی پنوں ،لیلیٰ مجنوں ،سوہنی مہیوال جیسے بے شمار کردار ہیں جن کی محبت کے افسانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور دنیا میں جنگ کیلئے بھی اصول واضح کیے گئے ہیں اسی لیے یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے ۔ماہرہ خان نے کہا کہ عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا ۔

وقت اشاعت : 05/02/2019 - 13:50:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :