اداکارہ ماریکا ہیز کی اپنے علاج کیلئے مداحوں سے چندے کی اپیل

علاج کے بعد دوبارہ فحش فلموں میں کام شروع کروں گی‘ اداکارہ کا مداحوں سے وعدہ

بدھ 6 فروری 2019 11:56

اداکارہ ماریکا ہیز کی اپنے علاج کیلئے مداحوں سے چندے کی اپیل
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) بریسٹ کینسر میں مبتلا جاپان سے تعلق رکھنے والی فحش فلموں کی اداکارہ ماریکا ہیز نے اپنے علاج کیلئے مداحوں سے چندے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ علاج کے بعد توبہ تائب نہیں ہوگی بلکہ دوبارہ فحش فلموں میں کام شروع کردے گی۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیدا ہونے والی 37 سالہ ماریکا ہیز ان دنوں امریکی شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کے بریسٹ میں 2 رسولیوں کی نشاندہی ہوئی جنہیں آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ فحش اداکارہ کو بریسٹ کینسر ہوگیا ہے جس کا فوری علاج کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 06/02/2019 - 11:56:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :