میں اپنے بالوں کو کلر نہیں کرتی‘سفید بالوں پر فخر ہے‘اداکارہ سلمیٰ ہائیک

52 سال کی عمر میں بھی اداکارہ اپنی عمر سے کہیں کم نظر آتی ہیں مگر وہ اصل عمر چھپانا پسند نہیں کرتیں

بدھ فروری 11:56

میں اپنے بالوں کو کلر نہیں کرتی‘سفید بالوں پر فخر ہے‘اداکارہ سلمیٰ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء)کئی افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ عمر بڑھنے سے ان کے جسم پر کوئی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ان میں سے ہی ایک ہولی وڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک بھی شامل ہیں۔52 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی عمر سے کہیں کم نظر آتی ہیں مگر وہ اصل عمر چھپانا پسند نہیں کرتیں۔حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی میک اپ فری تصویر شیئر کی اور اپنے بالوں میں نمودار ہونے والی سفیدی دکھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے اپنے سفید بالوں پر فخر ہے۔مختلف ہولی وڈ اسٹارز نے سلمیٰ ہائیک کی اس بات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار خاتون اور زبردست قرار دیا۔2017 میں سلمیٰ ہائیک نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورتی اور صحت کا راز بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بالوں اب کلر نہیں کرتیں۔ان کا کہنا تھا میں اپنے بالوں کو اس وجہ سے نہیں رنگتی کیونکہ مجھ میں اتنی دیر بیٹھنے کا تحمل نہیں، میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ نوجوان یہ تصور کریں کہ میں بھی نوجوان بننا چاہتی ہوں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہورہی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Salma Hayek

سلمیٰ ہائیک

Salma Hayek

وقت اشاعت : 06/02/2019 - 11:56:32

Your Thoughts and Comments