بھارت میں تین فلموں میں کام کیا ،وہاں کے فنکاروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ‘سلمان شاہد

مجھے ڈائریکشن میں مہارت حاصل ہے ،روس سے فلم میکنگ کا کورس کر رکھا ہے ‘سینئر اداکار کی گفتگو

بدھ 6 فروری 2019 13:24

بھارت میں تین فلموں میں کام کیا ،وہاں کے فنکاروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ‘سلمان شاہد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) سینئر اداکار سلمان شاہد نے کہا ہے کہ میں نے بھارت میں تین فلموں میں کام کیا اور وہاں کے فنکاروں کی جانب سے اچھا رسپانس بھی ملا ، بھارتی اداکار ارشد وارثی کے ساتھ میری اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے اور اتفاق سے میری بھارت میں بننے والی تینوں فلموں میں ارشد وارثی نے بھی میرے ساتھ اداکاری کی ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے روس سے فلم میکنگ کا کورس بھی کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

شوبز کی دنیا میں مجھے پچاس سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور مجھے پی ٹی وی میں شعیب ہاشمی کے ساتھ گپ شپ جیسے پروگرام کرنے کا موقع ملا جہاں سے میری شہرت کا سلسلہ شروع ہوا ، نہ صرف میں بلکہ گپ شپ میں کام کرنے والے تمام فنکار مقبولیت کے عروج پر پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈائریکشن میں بھی مہارت حاصل ہے مگر میں زیادہ تر اداکاری میں مصروف رہتا ہوں اور اسی وجہ سے مکمل وقت ڈائریکشن کے شعبے کی طرف نہیں نکال سکتا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں مگر میری خواہش ہے کہ میں مستقبل میں جو کام کروں وہ پہلے سے بہتر ہو۔

وقت اشاعت : 06/02/2019 - 13:24:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :