شوبز میں اپنی بیٹی کیلئے کسی سے بھی سفارش نہیں کی ‘جویریہ عباسی

میرٹ پر یقین رکھتی ہوں ،بیٹی کی کامیابیاں اسکی محنت کا نتیجہ ہے ‘اداکارہ

بدھ 6 فروری 2019 13:24

شوبز میں اپنی بیٹی کیلئے کسی سے بھی سفارش نہیں کی ‘جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں اپنی بیٹی کے لئے کسی سے بھی سفارش نہیں کی ،اگر وہ کامیابیوں کی طرف جا رہی ہے تو یہ اس کی اپنی محنت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ میرٹ پر یقین رکھتی ہوں ، چاہے زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو اس میں صرف اہل لوگوں کو ہی آگے آنا چاہیے ۔

بدقسمتی سے ہم لوگوں نے ایک دوسرے کی حق تلفی کا وطیرہ اپنا رکھا ہے جو کسی بھی طور پر درست نہیں ۔ جویریہ عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر میں کبھی سفارش سے کام حاصل نہیں کیا اور آج اتنا کام کرنے کے باوجود بھی میرے پاس ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کیلئے متعدد پیشکش ہیں مگر صرف ایسا کردار ادا کرتی ہو ں جو میرے لیے چیلنجنگ ہو ۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 13:24:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :