لاہور ہائیکورٹ نے سینما گھروں سے ٹیکس وصول نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی

عدالت عالیہ کی محکمہ ایکسائز کو درخواست گزاروں کا موقف سن کرفیصلہ کرنے کی ہدایت

بدھ 6 فروری 2019 22:59

لاہور ہائیکورٹ نے سینما گھروں سے ٹیکس وصول نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینما گھروں سے ٹیکس وصول نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو درخواست گزاروں کا موقف سن کرفیصلہ کرنے کی ہدائت کردی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزارنے کہا کہ تفریحی ٹیکس میں چھوٹ ختم ہونے کے باوجود سینما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا،تفریحی ٹیکس کے قانون 1958کے تحت محکمہ ایکسائز ہر سینما گھر سے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے،تفریحی ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے،بھارتی فلموں کی نمائش سے حاصل ہونے والی آمدن ٹیکس کٹوتی کے بغیر ہی بھارت جانے لگی ہے،کسی چھوٹ کے بغیر ٹیکس کی عدم وصولی متعلقہ حکام کی غفلت مجرمانہ ہے،رائج الوقت قانون کو نظر انداز کرنا جرم ہے،استدعا ہے کہ عدالت صوبے کے تمام سینما گھروں سے قانون کے مطاق فی الفور ٹیکس وصول کرنے کے احکامات صادر کرے، جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو درخواست گزاروں کا موقف سن کرفیصلہ کرنے کی ہدائت کردی۔

وقت اشاعت : 06/02/2019 - 22:59:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :