فلم ’’ہندی میڈیم2‘‘ کیلئے کرینہ کپور کوشامل کرنے کا فیصلہ

کرینہ کپور خان کا آفر کا غور جاری ہے تاہم ابھی تک اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا بھارتی فلم’’ ہندی میڈیم 2 ‘‘میں بھی عرفان خان ہی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں

جمعرات 7 فروری 2019 14:48

فلم ’’ہندی میڈیم2‘‘ کیلئے کرینہ کپور کوشامل کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے 2017 میں بولی وڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔فلم ’ہندی میڈیم‘ کی ہدایات ساکت چوہدری نے دی تھی، جس کے سیکوئل پر کام کیا جارہا ہے۔جب سے اس کامیاب فلم کے سیکوئل بننے کی رپورٹس سامنے آئیں، اس میں موجود مرکزی اداکارہ کے لیے کئی نام سامنے آئے، جبکہ اب ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ کرینہ کپور خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

کرینہ کپور خان سے فلم ’’ہندی میڈیم 2‘ ‘میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا، جس پر اداکارہ غور بھی کررہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر کے ساتھ عرفان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، جبکہ’’ ہندی میڈیم 2 ‘‘میں بھی عرفان خان ہی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلم ہندی میڈیم میں صبا قمر اور عرفان خان نے میاں بیوی کا کردار نبھایا تھا، جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

فلم کی ریلیز کے بعد یہ باکس آفس پر تو کامیاب ہوئی تھی، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی تجزیہ کاروں اور مداحوں نے صبا قمر کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا۔ہندی میڈیم 2 سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں نے صبا قمر کو واپس اس فلم میں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔لیکن اب شاید اس فلم کے سیکوئل میں بولی وڈ بیبو صبا قمر کی جگہ لے لیں گی۔خیال رہے کہ کرینہ کپور خان اس وقت اپنی فلموں ’گڈ نیوز‘ اور ’تخت‘ میں بھی مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2019 - 14:48:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :