بڑی سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری پرانی فلمیں ریلیز ہونا اعزاز کی بات ہے ‘صائمہ نور

پرانی فلموں کی نمائش سے سینما انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آرہاہے ‘معروف اداکارہ

جمعہ 8 فروری 2019 12:53

بڑی سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری پرانی فلمیں ریلیز ہونا اعزاز کی بات ہے ‘صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری فلمیں آج بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،پرانی فلموں کی نمائش سے سینما انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آرہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں وہ شہرت اور مقام حاصل کیا جس کی دوسرے برسوں تمنا کرتے ہیں ۔

اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے فلموں میں کچھ گیپ آیا ہے تاہم میری پرانی فلمیں مسلسل سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں اور حال ہی میں ہدایتکار پرویز رانا کی ی فلم ’’پیو بدمعاشاں دا ‘‘ ،ہدایتکار رشید ڈوگر کی فلم ’’مولا شیر ‘‘ سینما گھروں کی زینب بنی ہیں ۔صائمہ نور نے کہا کہ پرانی فلموں کی نمائش کی وجہ سے ہماری سینما قائم و دائم ہے اور اس سے وابستہ سینکڑوں لوگ اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 12:53:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :