جنون ہو تو کوئی چیز نا ممکن نہیں ، ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائوں گی ‘صباء قمر

شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کے ذریعے داخل ہوئی ، خدا کی ذات نے اس طرح نوازا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا

جمعہ 8 فروری 2019 12:53

جنون ہو تو کوئی چیز نا ممکن نہیں ، ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائوں گی ‘صباء قمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا میری زندگی کا ایک خواب ہے اور میں نے اسکو حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں اپنے فن کے ذریعے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کے ذریعے داخل ہوئی اور پھر ٹی وی ڈراموں کا حصہ بن گئی جبکہ فلم میں بھی کام کیا، خدا کی ذات نے اس طرح سے نوازا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔

صباء قمر نے کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا دنیا کے ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور میرے دل میں بھی یہ خواہش ہے کہ دنیا کا یہ بڑا ایوارڈ اپنے نام کروں ۔ اگر آپ میں لگن اور جنون ہو تو کوئی چیز ناممکن نہیں رہتی ۔ ہماری شرمین عبید چنائے اگر آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے تو باقی لوگ کیوں نہیں اس کو حاصل کر سکتے ،صرف اس کے لئے آپ کو جنون کی ضرورت ہے ۔میں ایک دن اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گی ۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 12:53:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :