فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری برباد ہوئی،نئے موضوعات کی ضرورت ہے ‘عدیل ملک

پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ نئے ادکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے‘انٹرویو

جمعہ 8 فروری 2019 12:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) سی ای او میڈیا کانسیپٹ کے آرگنائزر عدیل ملک نے کہا ہے کہ فارمولا فلموں کے باعث پاکستان فلم انڈسٹری برباد ہوئی ہے ، اب فلمساز کو نئے حالات کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اور جدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثار نمایاں دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بہترین رائٹراور ڈائریکٹرز کے ساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے جن کو موقع دیکر انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں اور خصوصاً نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جس سے یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی سٹوڈیوز میں بھی تونقیں بحال ہو جائیں گی ۔ عدیل ملک نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری سمیت ہر شعبہ زندگی میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ، صرف موقع ملنے کی ضرورت ہے تو ٹیلنٹ خود کو منوا لیتا ہے ۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 12:53:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :